پرویز رشید

عمران خان نے بزبان خود اعتراف جرم کرلیا ہے۔ پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بزبان خود اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ شریک جرم مجرموں کے نام بھی اپنی ہی زبان سے اگل دیے ہیں۔ اب اس قومی مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرنا چاہئے۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ کیا اب بھی قومی مفادات سے کھیلنے والے کو گرفت میں لینے کے لیے کسی گواہ یا شہادت کی ضرورت ہے۔ عمران خان کی ملک اور اداروں کے خلاف سازش مکمل طور پر بے نقاب ہوچکی ہے، امید ہے کہ عدلیہ اور سیکیورٹی ادارے عمران خان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے