خواجہ سعد رفیق

عمران خان کی گھناونی اور ملک دشمن سیاست بے نقاب ہوگئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے سیاسی جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے سے عمران خان کی گھناونی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیلاب سے ریلوے نظام متاثر ہوا، ٹریکس پانی میں ڈوبے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے آپریشن معطل ہے، ریلوے آپریشن کا اس وقت تک پتہ نہیں چلے گا جب تک پانی نیچے نہیں جاتا، میں آج سندھ جارہا ہوں، ریلوے تنصیبات کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا جائزہ لیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے حکومت، افواج پاکستان، رضاکار سمیت سب کردار ادا کررہے ہیں، حکومت کی ترجیح سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد ان کی بحالی ہے، سیلابی صورتحال میں روز جھگڑا کرنا، جلسہ کرنا مناسب نہیں، ایک پارٹی اپنے لیڈر کو مہاتما سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت پر مسلسل حملے کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر جعلی تصویریں ڈالی جارہی ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے