طلال چوہدری

عمران خان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے، طلاول چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیاں دے کر صرف اپنے ذاتی کیسز پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے۔ نہوں نے کہا کہ شہباز شریف مشکل معیشت کو درست انداز میں چلا رہے ہیں، وفاقی حکومت پُراعتماد ہے، اس کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کے لیے معاشی آسانیاں پیدا کی ہیں اور ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی معیشت ایک دن بھی اگر نگراں حکومت کی متحمل ہو سکتی تو ہم بنا دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیح سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے