پولیس اہلکار شہید

مذہبی تنظیم کے اہلکاروں کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید، 74 زخمی

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں ایک مذہبی تنظیم کے اہلکاروں کی جانب سے پتھراؤ اور تشدد کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ 70 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر  کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل افضل شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 74 اہلکار زخمی ہوگئے۔ خیال رہے کہ سی سی پی او لاہور ن میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ  مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ  سی سی پی او لاہور کے مطابق مظاہرین کے تشدد اور پتھراؤ سے 74 زخمی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے