خرم دستگیر

عمران خان کو گھڑی کی ریکویزیشن کا کاغذ دکھانا پڑے گا۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گھڑی کی ریکویزیشن کا کاغذ دکھانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ارب 70 کروڑ کی گھڑی بیچنے کا معاملہ حل کرنا پڑے گا، عمران خان کی حکومت تھی، دستاویزی ثبوت ان کے پاس ہونے چاہئیں، عمران خان ثبوت دیں معاملہ حل ہوجائے گا۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ گھڑی کی قیمت کا جائزہ کس نے لیا، کب لیا، دستاویز بھی دکھانا ہوگی۔ ریکویزیشن، ایویلویشن اور ادائیگی کس کو ہوئی اس کی دستاویز نکالنا ہوگی، ایک بہت بڑا بار ثبوت عمران خان پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں گھڑی کی قیمت ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی، آج اس گھڑی کی قیمت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے