ناصر حسین شاہ

عمران خان پتہ نہیں کس غلط فہمی میں ہیں کہ الیکشن ہوں گے تو وہ جیتیں گے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پتہ نہیں کس غلط فہمی میں ہیں کہ الیکشن ہوں گے تو وہ جیتیں گے۔ انہیں یہ غلط فہمی اب اپنے ذہن سے نکال لینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو شہید بھٹو کے بعد اب محترمہ بینظیر بھٹو کے اقوال اور سیاست یاد آرہے ہیں، عمران خان عدالتوں کو پریشر میں لا کر اپنی مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں، قانون کی حکمرانی ہے اور ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، جو سیاستدان یا پارٹی پارلیمنٹ میں یقین نہیں رکھتی اس کا حشر عمران خان جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور الیکشن میں عمران خان مزید رسوا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے