شیری رحمان

عمران خان وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے اپنے دور حکومت میں بویا تھا، عوام عمران خان کو مسترد کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کے نمائندے وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔ اپنے چیف آف اسٹاف کی گرفتاری پر عمران خان نے ایک بار پھر لڑنے اورجہاد کا اعلان کیا، عمران خان کیا بھول گئے ان کے دور میں مخالفین کو کس طرح گرفتار کیا جاتا تھا؟۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں مخالفین کی چادر اور چار دیواری کی عزت نہیں کی، آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی مخالفین کو علالت میں قید کیا گیا، فریال تالپور کو اسپتال سے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا۔ جھوٹے کیسز بنا کر ہر مخالف آواز کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سلامتی کے ادارے پر اپنی سیاست بچانے کے لیے تنقید قابل مذمت ہے، یہ لوگ اقتدار سے نکلنے کے بعد مسلسل اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اور ان کے ترجمان اقتدار میں واپسی کے لیے ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کر رہے ہیں، کوئی ادارہ متنازع نہیں، عمران خان اور ان کا بیانیہ متنازع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے