مریم اورنگزیب

عمران خان نے جو لکھ کردیا تھا شہباز گل نے وہی پڑھا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے وہی پڑھا ہے جو عمران خان نے اسے لکھ کر دیا تھا، عمران خان کی سیاست جھوٹ، نفرت اور انتشار پر مبنی ہے۔

تتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہہ رہے تھے کہ ان کی جماعت کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آپ کے حکم پر شہداء کے خلاف پوری مہم چلائی گئی، شہداء کے خلاف مہم پوری قوم نے دیکھی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی پوری سیاست فتنہ، نفرت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے آپ کا دیا ہوا اسکرپٹ پڑھا، شہداء کیخلاف آپ کی پارٹی نے مہم چلائی، جو نفرت کے بیج آپ بو رہے ہیں اس کو آپ ہی کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے