راجہ ریاض

عمران خان وزیراعظم ہوتے تو اسرائیل کو تسلیم کرلیتے۔ راجہ ریاض

لاہور (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان وزیراعظم ہوتے تو اسرائیل کو تسلیم کرلیتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے جگہ نہیں ہے، بہت لوگوں کیلئے بات کی ہے لیکن ن لیگ کے پاس ایم این ایز اور ایم پی ایز بہت زیادہ ہیں، ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات آرہی ہیں۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔ مجھے نہیں لگتا استحکام پاکستان پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا، سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے