مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مکمل ہڑتال، بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مکمل ہڑتال، بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طر ف سے جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کیلئے یکم جنوری بروز جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ نماز جمعہ کے بعد آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی جبکہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور پیپلز لیگ سمیت دیگر حریت حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔

سرینگر، اسلا م آباد، شوپیاں، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی، مقبوضہ علاقے میں نمازجمعہ کے بعد بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے بھی کیے گئے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں بدھ کے روز تین کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا،قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ برس جولائی میں ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں بھی راجوری کے رہائشی تین نوجوانوںکو جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرہ میں حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کرنے میں مصروف ہے۔

قائدین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے منصوبے پر عمل پیرا ہے، حریت قائدین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کا اجرا کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری بھارت کو ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے