مصدق ملک

عمران خان نے اپنے ہی ملک کیخلاف امریکا میں ایک لابنگ فرم رکھی۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہی ملک کے خلاف امریکا میں ایک لابنگ فرم رکھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر حیرت کیوں؟ عمران خان امریکا میں جوہری پروگرام کے خلاف مسلسل لابنگ کریں گے تو نتیجہ اور کیا نکلے گا؟ ڈیوڈ فینٹن پاکستان کی ایٹمی قوت کے خلاف تحریک کا بانی ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے لابنگ کے نام پر ڈیوڈ فینٹن کو پاکستان کے خلاف کروڑوں کا کنٹریکٹ دیا، اب قوم کیا صدر بائیڈن کے اس بیان پر عمران خان کو مبارک باد دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سچ کہتے تھے، وہ خطرناک ہیں، بہت خطرناک۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے