عطا تارڑ

عمران خان نے اپنی پٹیشن میں جسٹس اعجاز الاحسن پر جانبداری کا الزام لگایا ہے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی پٹیشن میں جسٹس اعجاز الاحسن پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ  عمران خان کے جسٹس اعجاز الاحسن پر جانبداری کے الزام کے بعد مسلم لیگ (ن) جسٹس اعجاز الاحسن کی کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھڑی فروش نے تاریخی تحفہ انا کی آگ میں جلا کر بھسم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی آگ رکھنے والے گمراہوں نے قومی وقار، یادگاروں، ایمبولنسز کے ساتھ تاریخ ہی جلا ڈالی، ریڈیو پاکستان پشاور کا نادر و نایاب ورثہ خاکستر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے