شاہد خاقان عباسی

عمران خان ملک کو تباہ کرکے فخر کررہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نااہل اعظم ملک کو تباہ کرکے فخر کررہا ہے اس سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے جھوٹے دعوے کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہر غلط کام احتساب کے ادارے اور اس کے نام پر ہورہا ہے۔ مجھے نیب چیئرمین کی بھرتی پر شک ہے۔ چینی کی کرپشن سمیت دیگر حکومتی افراد کی لوٹ مار انہیں نظر نہیں آتی ہے۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ چل رہا ہے پارلیمان کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا اس معاملے پر پارلمان ہی فیصلہ کر سکتا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے معاملے پر جواب جو پی ڈی ایم کو چھوڑ گیا ہے ہم اسے کچھ نہیں کہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے