مریم اورنگزیب

عمران خان قانون سے تعاون کرنے کے بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قانون سے تعاون کرنے کے بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے مقدمات ہیں جس پر انہیں گرفتار کر کےعدالت میں پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پولیس پر پیٹرول بموں سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں، پولیس کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے