پی ٹی آئی کارکنوں پر 4 مقدمات درج، عمران خان بھی نامزد

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے۔ لاہور پولیس کے مطابق مقدمات جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مقدمات میں اقدامِ قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں، ایک مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق شر پسند واقعے کی مجرمانہ سازش عمران خان کی ایماء اور اکسانے پر کی گئی۔

واضح رہے کہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شر پسندی کے لیے اکسایا گیا۔ درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان، دیگر قیادت اور کارکنان نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے