منظور وسان

عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکیں گے۔ منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں عمران خان پہلے جتنی سیٹیں کبھی نہیں جیت پائیں گے جبکہ ان کی شکست یقینی اور حتمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ان کی جگہ کوئی اور آئے، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی۔ صدرِ پاکستان عارف علوی کو عام انتخابات سے پہلے ہٹادیا جائے گا۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ صدرعارف علوی ضرور ہٹیں گیں اور 2023ء سے پہلے ہی ہٹیں گے۔ نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا۔ انہوں نے عام انتخابات سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں ہیں، عام انتخابات آئندہ سال 2023ء کے اپریل یا اگست میں ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے