ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں موسلادھار بارشوں سے متاثرہ متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں صوبائی وزرا کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کم وقت میں زیادہ بارش سے ایسے حالات پیدا ہوئے، پانی کی جلد نکاسی کردی جائے گی۔ نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنا ہوگا چاہے وہ سرکاری عمارت ہی کیوں نہ ہو۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ جلد سے جلد پانی کی نکاسی ہو اور متاثرین کی بحالی ممکن ہوسکے۔ یاد رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ کرنٹ لگنے اور دیوار تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے