چوہدری سرور

عمران خان بغیر مشاورت کے فیصلے پارٹی پر مسلط کرتے ہیں۔ چوہدری سرور

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان بغیر مشاورت کے فیصلے پارٹی پر مسلط کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے بجٹ منظوری سے لے کر اعتماد کے ووٹ تک ہر موقع پر عمران خان کی بھرپور مدد کی تھی۔ بزدار اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری عمران، اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات کی بنیاد بنے۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ یہ مناسب رویہ نہیں ہے کہ میں کل تک عمران خان کے ساتھ تھا اور آج جب میں گورنر نہیں رہا تو ان کی ذات پر تنقید شروع کردوں، میں سمجھتا ہوں کہ ٹکر اس وقت لینی چاہیے جب آپ اقتدار میں ہوں اور جب آپ اقتدار میں نہیں تو لڑائی ختم کردینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے میں سابق آرمی چیف کا بہت بڑا کردار رہا ہے، لہذا تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر تنقید مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے