حافظ حمداللہ

عمران خان این آر او کیلئے پیغامات بھیج رہا ہے۔ حافظ حمداللہ

لاہور (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان این آر او چاہتا ہے اور اس کیلئے پیغامات بھیج رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر کہا ہے کہ اٹک جیل میں عمران خان این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی وکلاء کے بقول عمران خان بات چیت کرنا چاہتے ہیں، اس سے واضح ہو گیا کہ عمران خان این آر او چاہتا ہے اور اس کیلئے پیغامات بھیج رہا ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ اب سمجھ آگئی ہوگی کہ بشری بی بی دوست ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملیں اور مختلف لوگوں سے بھی ڈیل کیلئے ملاقاتیں کرتی رہیں۔ کچھ دن پہلے طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی شخص نے بھی دوست ممالک سے رابطے کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخصیت یقیناً صدر علوی ہی ہو سکتے ہیں۔ عارف علوی اپنے منصب کا غلط استعمال کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو این آر او دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

پی ٹی آئی بند گلی میں چلی گئی، مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بند گلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے