شاہ محمود قریشی عمران خان

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر گمشدگی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ نے مذموم مقاصد کیلئے حقائق کو مسخ کیا دونوں نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے ریاست کے مفادات کو خطرے میں ڈالا۔ سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف ایف آئی آر 15 اگست کو سیکرٹری داخلہ کی مدعیت میں درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے