سعید غنی

عمران اپنی پاگل پن کی سوچ سب پر مسلط کرنا چاہتا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران اپنی پاگل پن کی سوچ سب پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ان کی گوگیاں اور گوگے پنجاب حکومت میں مداخلت کرتے رہے، ان کے خلاف جو بولتا عمران اس سے لڑ پڑتے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی مداخلت سے پاک فوج کے ساتھ ہیں، ہم سیاسی مداخلت نا کرنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔  آج عمران کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ الیکشن کراؤ ، پہلے ہم کہتے تھے تو عمران نہیں کراتا تھا، الیکشن کا آئینی اختیار اب شہباز شریف کے پاس ہے، جب مرضی الیکشن کرائیں گے، عمران ڈکٹیشن نا دے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران ملکی معیشت کی بربادی کی وجہ ہے، اسٹیٹ بینک کی غلامی کا ذمہ دار عمران ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ آئی ایم ایف سے اس کی حکومت نے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی پاگل شخص کے پیچھے چل کر ملک اور معیشت کو نقصان نا پہنچائیں، یہ واحد پاگل سیاسی آدمی  ہے جو اپنے سیاسی رول کے لیے ملک تباہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے