علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کو آزادکشمیر کی حدود سے نکل جانے کے احکامات جاری

مظفرآباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تقریروں اور جلسے جلوسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر کے خلاف اقدام کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے