شاہد خاقان عباسی

عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کی وجہ لیڈرشپ اور نظام کی ناکامی ہے، ہم رولز آف بزنس بھی تبدیل نہیں کرسکے، جب تک ہم اکٹھے نہیں ہوں گے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، مصنوعی لیڈرشپ ملک کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ نظام اتنا کرپٹ اور فرسودہ ہوچکا ہے کہ ڈلیور نہیں کرسکتا، ہم نے 84 ارب روپے آٹے کی مد میں خرچ کیے، اس میں سے 20 ارب کی کرپشن ہوگئی۔ ملک کے مسائل کی وجہ لیڈرشپ اور نظام کی ناکامی ہے، پوچھتا ہوں آج معیشت کی حالت کیا ہے؟ اور ہماری ترجیحات کیا ہیں؟ آج آپ ایسی کابینہ بھی نہیں بناسکتے جو ملکی مسائل حل کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دوسرے ادارے اپنی حدوں کے تعین میں لگے ہیں، آپ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے، آپ آئین تبدیل نہیں کرسکتے۔ عدلیہ اپنے خالق ادارے پارلیمنٹ سے لڑ رہی ہے، آپ وزیراعظم نا اہل کرکے چلتی حکومت ختم نہیں کرسکتے، عدلیہ کو اپنی ساکھ کو خود محفوظ رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسکول

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول دھماکے سے اڑا دیا گیا

جنوبی وزیرستان (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر گرلز اسکول کو نا معلوم افرد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے