رانا ثناءاللہ

عدالت سے بھاگے ہوئے شخص کو عدالت کے حکم پر گرفتار کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عدالت سے بھاگے ہوئے اس شخص کو عدالت کے حکم پر گرفتار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ہر صورت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت سے بھاگے ہوئے اس شخص کو عدالت کے حکم پر گرفتار کریں گے اور گرفتار کر کے وہاں پیش کریں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نیازی ایک فتنہ ہے، یہ اس ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے، اگر اس کو ووٹ کی طاقت سے مائنس نہ کیا تو یہ فتنہ اس قوم اور ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے 15 سے 20 دن سے اپنے گھر میں بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، آج بھی ایک چوہے کی طرح اپنے گھر میں چھپا ہوا ہے لیکن آج اس کو نکالیں گے اور گرفتار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے