فردوس عاشق اعوان

عثمان ڈار نے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کا صفایا کروایا، فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار کے بات کرنے کے بعد والدہ کی بات بھی سنی، عثمان ڈار نے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کا صفایا کروایا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور دھرنوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔

تٖفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹریٹ بوائے وعدہ معاف گواہ بن کر کہہ رہا ہے9 مئی کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم 76 برسوں کی روایتی سیاست نہیں کرنا چاہتے، استحکام پاکستان پارٹی روایتی سیاست نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 13 اکتوبر کو جھنگ سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے، ہم چاہتے ہیں الیکشن حلقہ بندیوں کے تحت ہوں، نئی حلقہ بندی الیکشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے اندر مخصوص میدان نہیں ہوتا رابطے ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے