مریم اورنگزیب

طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائے گا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، جو تمام معاملے کی تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف شکایت کی تھی، حکومت کی جانب سے شفاف انکوائری کے تحت سب کچھ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ طیبہ گل کو 18 دن اغوا کرکے پی ایم ہاؤس میں رکھا گیا، پی ایم پورٹل پر خاتون نے شکایت درج کرائی تھی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔ پی ٹی آئی حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہی۔ وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز طے کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اہم قرارداد پاس کی گئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے