سعد رفیق

طاقتور سیاسی اشرافیہ کو خرید کر صوبہ کنٹرول کرنا کون سی عوامی سیاست ہے؟ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر انہیں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومتی اتحادی کے کوسنے اور طعنے الیکشن اسٹنٹ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طاقتور سیاسی اشرافیہ کو خرید کر صوبہ کنٹرول کرنا کون سی عوامی سیاست ہے؟

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور دیگر جماعتیں مل کر اچھا الیکشن لڑ سکتے ہیں، اتحادی جماعت کی یہی صورت رہی تو الیکشن اپنا اپنا۔ یاد رہے کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر نام لیے بغیر پاکستان مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کوغلط فہمی نہ ہو کہ پیپلزپارٹی خود کو ایک صوبے تک محدود سمجھتی ہے، پنجاب وہ صوبہ ہے جہاں سے پیپلزپارٹی نے جنم لیا، 2013 میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) پاشا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ایک سیاسی جماعت نے سازش کرکے آر او الیکشن کروا کر پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالا، بعد میں خود پنجاب سے پی پی کے نکلنے کا نقصان بھی اُٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے