پیپلزپارٹی

ضلع کونسل کی 40 میں سے 20 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

ٹھٹھہ (پاک صحافت) ٹھٹھہ کے ضلع کونسل کی 40 نشستوں میں سے 20 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ٹاؤن کمیٹی گھوڑا باری اور گاڑھو میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ٹھٹھہ میں 40 یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی کے 17 چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے دو اراکین بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جن کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے 173 جنرل کونسلرز بھی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ٹھٹھہ ضلع کی تین ٹاؤن کمیٹوں اور ضلع کونسل کی 20 نشستوں پر 15 جنوری کو مقابلہ ہوگا۔ یونین کونسلز اور جنرل کونسلز کی 120 نشستوں پر بھی مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے