اسرائیل فوری طور پر فلسطینیوں ‌کو کورونا ویکسین فراہم کرے: اقوام متحدہ

اسرائیل فوری طور پر فلسطینیوں ‌کو کورونا ویکسین فراہم کرے: اقوام متحدہ

رام اللہ (پاک صحافت) اقوام متحدہ نے اسرائیل کی طرف سے کورونا ویکسین کے معاملے میں فلسطینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی مذمت کی ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مندوب  برائے فلسطین مائیکل لنک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں ‌کو فوری اور مساوی بنیاد پر کورونا ویکسین فراہم کرے کیونکہ فلسطینیوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی قانونی اور اصولی طور پر اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔

مائیکل لنک کا کہنا تھا کہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں ‌تک کرونا ویکسین کی رسائی مشکل ہے، یہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کو بھی کورونا ویکسین فراہم کرے۔

یو این عہدیدار نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسین کی درخواست پر عمل درآمد اور ویکسین کی فراہمی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ فلسطینیوں ‌اور اسرائیلیوں کےدرمیان کورونا ویکسین کی فراہمی میں امتیاز برتنا غیراخلاقی اور غیرقانونی ہے، موجودہ بحرانی حالت میں فلسطینیوں کو کورونا ویکسین کے معاملے میں نظرانداز کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

مائیکل لنک کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں مارچ 2002ء کے بعد اب تک ایک لاکھ 60 ہزار فلسطینی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 1700 ہے، ہم اسرائیل سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں‌ فوری اور مساوی بنیاد پر ویکسین فراہم کرے۔

دوسری جانب اسرائیل کے بدنام زمانہ صحرائی عقوبت خانے النقب میں مزید 15 فلسطینی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اس جیل میں‌مجموعی طور پر کورونا کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹرکی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں مجموعی طور اب تک 246 فلسطینی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں مریض، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق جزیرہ النقب النقب جیل کے وارڈ 3،4 اور 10 میں مزید 15 فلسطینی قیدیوں‌کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی جیل النقب میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 59 وگئی ہے۔

اسیران میڈیا سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ریمون جیل کے وارڈ 8 میں متعدد افراد کے کورونا کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، اس وارڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔

ادھر فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں فلسطینیوں کا کورونا کا شکار ہونا باعث تشویش ہے۔ امور اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کا وبا کا شکار ہونا اسرائیلی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پومپیو

ایران اسرائیل کو 2500 بار تباہ کرسکتا ہے۔ پومپیو

(پاک صحافت) سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے