مرتضی وہاب

صوبے میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہم ہائی الرٹ ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہم ہائی الرٹ ہیں، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی علاقوں سے آنے والا سیلاب آئندہ کچھ روز میں سندھ میں داخل ہوگا۔ آئندہ کچھ روز میں دریائے سندھ میں 6 لاکھ کیوبک فٹ فی سیکنڈ بہاؤ کا سیلاب متوقع ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں 30 سال کی تاریخ میں معمول سے چار سو چھیاسٹھ فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے چار سو بچوں سمیت گیارہ سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے