رانا ثناءاللہ

صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جاسکتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جاسکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کریں گے۔ الیکشن آئینی تقاضا ہے لیکن صدر کا ہر عمل وزیراعظم کی مشاورت سے جڑا ہے، صدر وزیراعظم کی رائے کا پابند ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر علوی کو اپنی نہیں تو کم از کم اپنے عہدے کی عزت کا خیال کرنا چاہیے، صدر مملکت نے خود کو عمران خان کا جیالا ثابت کرتے ہوئے غیر آئینی اقدام کیا، اس سے قبل بھی وہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر فائل لے کر عمران خان سے مشاورت کرنے چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے