شیری رحمان

صدر عارف علوی وضاحتی بیان کے بعد آئینی عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی اپنے وضاحتی بیان کے بعد صدارت کے آئینی عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی کی وضاحت ان کے صدارتی منصب سنبھالنے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔ کیا وہ یہ کہنا چاہتے کہ ان کی ناک کے نیچے بلز پر کوئی اور دستخط کرتا ہے؟۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا ہی ہے تو صدر کو اس عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے، اگر آپ کا عملہ آپ کی کہنے میں نہیں تو آپ صدارتی منصب چھوڑ دیں۔ تحریک انصاف کی حکومت میں وہ صدر ہاوس کو آرڈیننس فیکٹری کے طور پر چلاتے رہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس وقت بھی آرڈیننسز پر کوئی اور دستخط کر کے واپس کرتا تھا؟۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے