شیری رحمان

شیری رحمان کی 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کی اسرائیلی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان نے 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کی اسرائیلی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن نے اسلام آباد میں مقیم فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات کی اور موجودہ صورت حال پر یک جہتی کا اظہار کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 15 سو سے زائد نہتے اور معصوم فلسطینیوں بشمول 500 بچوں کی ہلاکت پر دل رنجیدہ ہے، فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کی اسرائیلی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پی پی رہنما نے اقوام متحدہ اور عالمی ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس صورتِ حال کو فوری طور پر روکا جائے، مزید انسانی زندگیوں کے ضائع کے بجائے فوری جنگ بندی اور امن کا عمل شروع کیا جائے۔

ملاقات کے دوران شیری رحمن نے کہا کہ مستقل امن اور حل کے لئے فریقین کو دو ریاستی حل کی طرف جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے