شیخ رشید

شیخ رشید کو پنڈی سے گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (پاک صحافت) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تھی، احتجاجی ریلی کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا اور مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی معلومات نہیں شیخ رشید کو کہاں لے گئے ہیں؟ ان تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے