رانا ثناءاللہ

شہداء اور افواج کا تمسخر اڑانے والا پاکستان کا دشمن ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شہداء اور مسلح افواج کا تمسخر اڑانے والا شخص اور اس کی پارٹی پاکستان کے دشمن ہیں کوئی محب وطن ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار اور شہداء کی شان کو اپنی انا اور فتنے کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔ شہداء کا تمسخر اڑانے والا افواج اور شہداء کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا، وہ مانا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہداء پر فخر کرتا ہے، فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے