حکومتی اتحاد

شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کیجانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل سے نکالنے کے لئے فوری صاف و شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد انتخابات تمام اپوزیشن کا مطالبہ ہے۔

شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں مزید کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ہمارا مارچ ضرور ہوگا اس نااہل حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں فوری انتخابات سب کا مطالبہ ہے۔ سولہ اکتوبر فیصل آباد میں ایک بڑا تاریخی اجتماع ہوگا۔ اکتیس اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں بڑا جلسہ ہوگا۔ پی ڈی ایم اپنے اہداف اور مقاصد کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے