حنیف عباسی

حنیف عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اختر لون نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کردیا۔

یاد رہے کہ حنیف عباسی کے خلاف جولائی 2018ء میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے