آپریشن

شمالی وزیرستان، رزمک میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

وزیرستان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے