مریم نواز

عمران خان کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی۔ مریم نواز

لندن (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست اب ہمیشہ کے لئے دفن ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی، کیا آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ جب آپ نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے اس وقت قائداعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟۔ یاد رہے کہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قائداعظم کی تقریر کا اقتباس شیئر کیا جس کے مطابق قائداعظم نے کہا کہ پالیسی معاملات طے کرنا سویلین کا کام ہے، یہ فوج کی ذمہ داری ہے کہ آپ وہی کام کریں جو آپ کے سپرد کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے