سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو واصل جہنم کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا،  تاہم دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔  ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے متعلق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ، جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے مطابق ملک دشمن دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے