شرجیل میمن

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے مستقل خارج کرنے کا حکم

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کا نام ECL سے مستقل خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ درخواست گزار شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری کام کے سلسلے میں سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی تھی کہ شرجیل میمن کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس سے قبل رواں ماہ ہی سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے