حسن مرتضی

شاہ محمود قریشی بنی گالہ سے رسوا ہونے کے بعد اوٹ پٹانگ باتیں کررہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی بنی گالہ سے رسوا ہونے کے بعد اب اوٹ پٹانگ باتیں کرنے لگ گئے ہیں، شاید وہ اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا اصل مقابلہ مراد سعید سے ہے۔ آج ملتان میں قریشی دہائی دیتا رہا کہ وہ مراد سعید سے کیونکر کمتر ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ شاہ محمود وزیراعظم کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ نہ ملنے پر غصے میں ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا سُن کر شاہ محمود کے دل میں لڈو پھوٹ رہے ہیں، شاہ محمود بلاول کو بیٹا کہہ کر مخاطب کرنے کے بجائے خود کوئی بڑوں والا کام کرکے دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے