سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی میں دو دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات کے ایک علاقے میں کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 نومبر 2023 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع قلات کے ناگاؤ پہاڑوں کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے