سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیر ستان کے علاقے زرمیلان میں سیکیورٹی نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زرمیلان کے علاقے میں چھاپہ مارا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہید لانس نائیک شعیب علی کا تعلق پاراچنار، سپاہی رفیع اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔  سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے