مریم نواز

سیلیکٹڈ کی نا گھر میں عزت ہے نا باہر، مریم نواز حکومت پر برس پڑیں

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر ااعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نا نشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کی گرے لسٹ پر پاکستان کا نام برقرار رکھے جانے کے فیصلے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیلیکٹڈ کی نا گھر میں عزت ہے نا باہر۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  مریم نواز کا کہنا ہے کہ نااہلوں نے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے دیکھ لیا، ہاتھ جوڑ لیے پاوں  بھی پکڑ ل لیے لیکن انہیں کوئی منہ نہیں لگاتا تو کوئی ان کا فون  تک  نہیں اٹھاتا۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کی گرے لسٹ پر پاکستان کا نام برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے سال بھی پاکستان پوری طرح گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے، سیلیکٹڈ کی نا گھر میں عزت ہے نا باہر۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے