ریلوے

سیلاب کیوجہ سے معطل ہونے والا ریلوے آپریشن جزوی طور پر بحال

لاہور (پاک صحافت) حالیہ بدترین سیلاب کی وجہ سے کئی ہفتوں معطل ہونے والا ریلوے آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کو کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خیبر میل اور رحمان بابا ایکسپریس آج اتوار سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔ 5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے گا، تمام ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ سفری دورانیے کا جائزہ 30 روز کے بعد دوبارہ لیا جائے گا اور اسے بتدریج کم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ملک میں بدترین سیلاب کے بعد کراچی تک ریلوے آپریشن روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے