مفتاح اسماعیل

سیلاب سے متاثر افراد کے گھروں کی بحالی کیلئے پچاس ارب دیں گے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثر افراد کے گھروں کی بحالی کے لئے پچاس ارب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے، تین کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، سیلاب سے متاثر افراد کے گھروں کی بحالی کے لئے پچاس ارب دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف مختلف سیلابی علاقوں کے دورے کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ جب حکومت آئی دس ارب ڈالر ملے تھے اور 36 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی تھی، ملک میں اس وقت مہنگائی ہوئی ہیں اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت روڈ ٹوٹے ہیں ایک ارب کی مرمت کا خرچ ہے، نواز شریف کے پروجیکٹ کی وجہ سے 26 ہزار میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے