چوہدری منظور

سی ای سی اجلاس کا مقصد حکومت کو نکالنے کی حکمت عملی بنانا ہے، چوہدری منظور

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت کو نکالنے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آج پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔ خیال رہے کہ چوہدری منظور نے یہ بتایا کہ آج کی سی ای سی کا ایجنڈا مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنا اور حکومت کو نکالنے کی حکمت عملی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں چوہدری منظور نے جاری بیان میں مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 18 ماہ رہ گئے ہیں یہ حکومت ڈیڑھ سال میں کیا کرلے گی؟ چوہدری منظور نے کہا کہ زرداری صاحب دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے