عمران خان

سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالتِ عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریکِ انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ عدالتِ عظمیٰ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا، سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کے لیے با اختیار بناتا ہے، تحریکِ انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ عدالتِ عظمیٰ کا حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عمل درآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہائی کورٹس کی جانب سے دیے گئے حکمِ امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے