خورشید شاہ

سندھ پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سندھ کے علاقے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کی طرف سے پولیس کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سمیت پولیس افسروں و اہلکاروں کی شہادت وطن کیلئے انمول قربانی ہے، سندھ پولیس کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کر کے ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے